23 مارچ، 2023، 2:05 PM

غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست، منتخب راہوں پر نظرثانی کرنا ہوگی،علامہ جواد نقوی

غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست، منتخب راہوں پر نظرثانی کرنا ہوگی،علامہ جواد نقوی

ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مملکت پاکستان کے اندر پوری قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے، ذلت و رسوائی اس ملت کے دامن گیر ہو چکی ہے اور قوم و حکمران سب ضلالت یعنی درست راستہ اختیار کرنے کے بارے میں حیرت اور تذبذب کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے 20 تا 25 مارچ تک ہفتہ پاکستان منانے اور ملک گیر کانفرنسز بعنوان "وطن کی فکر کر ناداں" منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت جامعہ العروة الوثقیٰ اور جامعہ اُم الکتاب لاہور میں پروقار کانفرنسز کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر سید ہارون علی گیلانی، ڈاکٹر علی وقار قادری، ڈاکٹر سید فہد کاظمی زنجانی، پیر سید محمد شمس الرحمن مشہدی دیگر مکاتب فکر سے اکابرین بھی شریک ہوئے۔

علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مملکت پاکستان کے اندر پوری قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے، ذلت و رسوائی اس ملت کے دامن گیر ہو چکی ہے اور قوم و حکمران سب ضلالت یعنی درست راستہ اختیار کرنے کے بارے میں حیرت اور تذبذب کا شکار ہیں، قرآن کے مطابق اضل السبیل انہی حیران و متذبذب لوگوں کی راہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا لیکن  افسوس کہ ہم نہ اسلام کا نظام لا سکے اور نہ ہی مغربی نظام کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی قوم کیلئے جو قرآن اور اہلبیت (ع) جیسا خزانہ رکھتی ہو، مغربی نظام کی غلامی اور پیروی باعثِ ننگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ پاکستان ایک فرصت ہے کہ ہم اپنی منتخب کردہ راہوں اور منتخب کردہ نظاموں پر نظرِثانی کریں اور آزاد قوم کی حیثیت سے وہ راہیں چنیں جو ہمیں عزت اور شرف سے ہمکنار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ قومی ارادوں کی فتح، تشکیل، مضبوطی واستحکام کا دن ہے کہ کس طرح قومی ارادے غلامی و ستم پر غلبہ پاتے ہیں. یہ دن صرف جھنڈے ،پریڈ اور رسموں کا دن نہیں، وہ آداب جو آزاد قوموں کے ہیں وہ ہمیں حاصل کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست ہے۔ غلامی کا تعلیمی نظام، اس کا کلچر، اس کی تہذیب، اس کی فرہنگ، اس کی زبان، اس کا قانون جس کو ہم فخریہ طور پر اپنائے بیٹھے ہیں ہماری سب سے بڑی نادانی ہے۔ واضح رہے کے ہفتہ پاکستان کے تحت اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، گلگت، پشاور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، نواب شاہ، ملتان، صادق آباد، شکار پور اور سکردو سمیت دیگر شہروں میں بھی کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

News ID 1915454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha